کورونا وبا کے دور میں ایک طرف عام آدمی اپنی زندگی کی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے تو وہیں دوسری جانب روزگار سے بھی محتاج ہوگئے ہیں۔ ایسے میں سبزیوں کے دام بھی آسمان چھو رہے ہیں جس سے عام لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء، فروٹ اور سبزی سستی میسر نہیں ہو پارہی ہے۔
عالمی وبا کا خوف اور لاک ڈاؤن کی سختی عام لوگوں کا حال بے حال کر رہی ہے۔ اجمیر کی سبزی منڈی اور بازاروں میں ٹھیلے والوں سے سبزی خریدنا عام انسانوں کے بس سے باہر ہو گیا ہے۔ سبزی کی قیمتوں میں مزید دو گنا اضافہ ہونے کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کھانا بھی عام لوگوں کے لئے دشوار ہو گیا ہے۔