ETV Bharat / state

حضرت خواجہ فخرالدین چشتی کا عرس مبارک شروع - کووڈ کی گائیڈ لائن

راجستھان اجمیر کے سلواڑ شریف درگاہ میں سالانہ عرس کا جھنڈا باب عبدالمنان پر لگا دیا گیا ہے۔

Sarwad Sharif news
حضرت خواجہ فخرالدین چشتی کا عرس مبارک شروع
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 2:09 PM IST

حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے حضرت خواجہ فخرالدین چشتی کا سالانہ عرس 14 مارچ سے جھنڈے کی رسم کے ساتھ شروع ہوا جو 23 مارچ تک جاری رہے گا۔

101 فٹ اونچے بلند دروازے پر عبدالمنان شیخ نے عقیدت مندوں کے ساتھ جھنڈے کی رسم ادا کی۔ اس موقع پر ملک میں امن و امان اور بھارت سے کورونا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔

صوفی، قلندر، پیر ، فقیر عقیدت مندوں نے جھنڈے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جلوس نکالا۔ اس میں صوفیانہ قوالی اور ملنگوں کے حیرت انگیز کارنامے دیکھے گئے۔

حضرت خواجہ فخرالدین چشتی کا عرس مبارک

جھنڈے کی رسم میں مقامی لوگوں کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں سے آئے زائرین نے بھی شرکت کی اور خواجہ فخرالدین کے مزار پر منتیں، مرادیں اور دعائیں کیں۔

یاد رہے کہ 23 مارچ تک چلنے والے اس عرس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین شرکت کریں گے۔

درگاہ کے متولی حاجی محمد یوسف خان کے مطابق 15 مارچ تا 23 مارچ تک عرس منایا جائے گا۔ 20 مارچ کو شاہی محفل کے ساتھ کل کی رسم ادا کی جائے گی۔ بڑے کل کی رسم 23 مارچ کو خاص و عام زائرین گلاب پانی، کیوڑے اور عطر سے درگاہ کے احاطے کو مہکا کر ادا کریں گے۔

ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران بھی موجود رہیں گے۔ کووڈ کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عرس کی تمام رسم ادا کی جائے گی۔

بابا فخرالدین کے عرس میں ہزاروں زائرین اجمیر سے سلواڑ شریف پیدل سفر کرتے ہیں اور اپنی اپنی حیثیت کے مطابق عقیدت مندوں کے لیے جگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.