ETV Bharat / state

راجستھان کے اردو اساتذہ ریاستی وزیر تعلیم سے سخت ناراض

راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ گووند سنگھ اردو، سندھی اور پنجابی زبان کی تعلیم کے تعلق سے جس طرح سے بیان دے رہے ہیں وہ غلط ہے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 2:34 PM IST

راجستھان کے سرکاری اسکولوں میں گزشتہ برس کے تعلیمی سال میں پہلی تا پانچویں جماعت تک اردو کی تعلیم دی جارہی تھی لیکن دو روز قبل ریاستی وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ تیسری زبان اردو، سندھی اور پنجابی، راجستھان کے کسی بھی اسکول میں پہلی تا پانچویں جماعت تک یہ مضامین ہی نہیں ہیں۔

ایسے میں اب اساتذہ تنظیموں کی جانب سے ریاستی وزیر گوند سنگھ کے خلاف مورچہ کھول دیا گیا ہے

اردو اساتذہ ریاستی وزیر تعلیم سے سخت ناراض

راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ گووند سنگھ اردو، سندھی اور پنجابی زبان کی تعلیم کے تعلق سے جس طرح سے بیان دے رہے ہیں وہ غلط ہے۔

آمین قائم خانی کا کہنا ہے کہ تیسری زبان کے طور اردو، سندھی اور پنجابی چھٹی تا آٹھویں جماعت تک ہی ہوتی ہے، ایسے میں ریاستی وزیر کو چاہیے کہ جو قانون آر ٹی آئی کو لے کر بنائے گئے ہیں ان قوانین کی جانب ایک مرتبہ توجہ دے۔

امن قائم خانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ تیس برسوں سے پرائمری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تقرریاں ہوتی آئی ہیں، اسکولوں میں اردو کے امتحانات ہوتے آرہے ہیں اور پہلی تا پانچویں جماعت تک اردو میڈیم اور تیسری زبان کے طور پر اردو پڑھائی جا رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سنہ 2019 تک اردو کے امتحانات بھی ہوئے ہیں لیکن رواں برس ریاستی وزیر تعلیم کی جانب سے پہلی تا پانچویں جماعت تک اردو کی کتاب تک فراہم نہیں کروائی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.