ریاست راجستھان میں آئندہ ماہ 4 اپریل سے امتحانات شروع ہونے ہیں، جبکہ ٹائم ٹیبل اور ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کردیے گیے ہیں۔
ایڈمٹ کارڈ میں اردو سبجیکٹ نہیں ہونے کی وجہ سے طلبہ اور والدین کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مدرسوں میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے جاری کیے گئے ایڈمٹ کارڈ میں اردو کا سبجیکٹ موجود ہے جبکہ دیگر سرکاری و غیر سرکاری اسکولز کے امتحانات سے اردو بالکل غائب ہے۔
اردو تنظیموں سے متعلق لوگوں نے تعلیمی محکمے سے شکایت کی جس کے بعد محکمہ حرکت میں آیاہے اور ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہےکہ جتنے بھی سرکاری اور غیر سرکاری اسکول ہیں وہاں پر اردو امتحان ہوں گے لیکن ایڈمٹ کارڈ میں اردو سبجیکٹ کا امتحان کب ہے اس بارے میں کچھ بھی تفصیلات بالکل نھیں بتائی گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ ریاست میں آئندہ ماہ 4 اپریل سے 10 اپریل تک پانچویں جماعت کے امتحانات کا اعلان کیا ہے۔