اجمیر: راجستھان کے اجمیر شریف میں عالمی یوم اردو کا اہتمام کیا گیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اجمیر مسلم ایجوکیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اردو زبان کے تئیں انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوم اردو منایا۔Urdu Day Celebration In Ajmer In Rajasthan
اس میں شہر کے دانشوروں، شاعروں اور سماجی کارکنوں سمیت اساتذہ نے اردو زبان کے بارے میں اپنے خیالات اردو زبان کے ذریعہ محبت کرنے والوں تک پہنچائے۔
یہ بھی پڑھیں:Happy Education Day 2022 آؤ عہد کریں کہ یہ ملک ہمارا ہے، مولانا آزاد
انہوں نے کہاکہ اردو زبان کی مٹھاس اور اس کی اہمیت کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا تسلیم کر چکی ہے۔ سہیل عشرت نے اپنے انداز میں اردو کی ایسی مٹھاس سامعین خوشی سے جھوم اٹھے ۔ اس موقع پر اسکول کی طالبات نے بھی اردو زبان کو سنبھال کر اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔Urdu Day Celebration In Ajmer In Rajasthan