ETV Bharat / state

Hazrat Khawaja Moinuddin Chishti:حضرت خواجہ معین الدین چشتی کےعرس کی پرچم کشائی - غوری خاندان نے پرچم کشائی کی

حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811 واعرس مبارک کی پرچم کشائی بھیلواڑا کے غوری خاندان نے ادا کی، درگاہ شریف کے بلند دروازے پر عصر کی نماز کے بعد یہ پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی، جس میں ملک اور بیرون ملک سے آئے زائرین نے اپنی کامیابی کی دعا مانگی۔ Hazrat Khawaja Moinuddin Chishtis 811s Urs

حضرت خواجہ معین الدین چشتی کےعرس کی پرچم کشائی

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 4:53 PM IST

افغانستان کے لال محمد غوری خاندان کے ذریعے اجمیر شریف حضرت خواجہ غریب نواز کے بند دروازے پر پرچم کشائی کی رسم ادا کی جاتی ہے جسے آج تک بھیلواڑا کا غوری خاندان اپنے ہاتھوں سے ادا کرتا آرہا ہے، لال محمد غوری افغانستان کے ایک پیر تھے اور ان کے مرید بھارت میں بھی تھے، رواں برس بھی بھیلواڑا سے آئے گوری خاندان کے فخرالدین گوری اور دیگر ممبران نے درگاہ شریف کے بلند دروازے پر عرس کی پرچم کشائی کی رسم ادائیگی کی۔

حضرت خواجہ معین الدین چشتی کےعرس کی پرچم کشائی

پرچم کشائی کی رسم تقریب کے لئے ضلعی انتظامیہ اور درگاہ کمیٹی کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ درگاہ گیسٹ ہاؤس سے متولی صاحب کی صدارت میں صوفیانہ کلامو کے ساتھ جھنڈا کا جلوس شروع ہوا، جس میں صوفی ملنگ، قلندر اور عقیدت مندوں نے شرکت کی اور درگاہ کے بلند دروازہ پر موروثی عملہ کے ساتھ غوری خاندان نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔ اس موقع پر عقیدت مندوں نے اپنے خاندان کی سلامتی اور ترقی کی دعا مانگی۔

مزید پڑھیں:Urs of Khwaja Garib Nawaz اجمیر درگاہ کے بلند دروازے پر آج پرچم کشائی

اجمیر شریف میں خواجہ صاحب کا آٹھ سو گیارواں عرس مبارک کی پرچم کشائی کے ساتھ ہی عقیدت مندوں کا پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ حضرت خواجہ غریب نواز کا 811 واں عرس مبارک 23 جنوری کو شروع ہو گا جو ایک فروری تک جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.