ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر کی رہائشی الٹرا رنر صوفیہ خان 'سدبھاونا مہم' کے تحت بھارت کے مختلف ریاستوں میں چھ ہزار کلو میٹر کا چکر مکمل کر رہیں ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ چکر پیدل ہی 135 دنون میں مکمل کیا جائے گا۔
دراصل صوفیہ خان نے قومی دارالحکومت دہلی سے اس سفر کا آغاز کیا تھا اور اب راجستھان، کولکاتا، احمدآباد، ممبئی اور ملک کی دیگر ریاستوں سے ہوتی ہوئی واپس دہلی کی جانب روانہ ہوں گی۔
اسی ضمن میں صوفیہ خان آج راجستھان کے دارالحکومت جے پور پہنچی۔ جے پور میں مختلف سماجی تنظیموں اور عوام کی جانب سے صوفیہ خان کا استقبال کیا گیا۔
صوفیہ خان نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ 'میں نے انڈیا گیٹ سے 16 دسمبر کو اپنے مہم کا آغاز کیا تھا، اور اب آج جےپور پہنچی ہوں۔'
صوفیہ خان کا کہنا ہے کہ 'اس سے قبل وہ کشمیر سے کنیا کماری تک بھی دوڑنے کا ایک خطاب اپنے نام کر چکی ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'بھارت کے تمام ریاستوں سے روبرو ہونے، انسانیت کو قائم کرنے اور لوگوں میں محبت تقسیم کرنے کے لئے میں پیدل چل رہی ہوں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'میں ان والدین کو جو اپنی بیٹی کو بوجھ سمجھتے ہیں، انہیں یہی پیغام دینا چاہوں گی کہ بیٹیاں مردوں کے مقابلے آگے آرہی ہیں۔ اس لئے ان کو صحیح راستہ دکھانے میں مدد کریں۔'
یہ بھی پڑھیں: آج کسانوں کی بھوک ہڑتال، حکومت نے ایک بار پھر بات چیت کی پیشکش کی
واضح رہے کہ 'راجستھان کی گورنر نے بھی صوفیہ خان کے اس قدم کے لیے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ہے۔'