ادے پور: ادے پور شہر کے بھوپالپورہ تھانہ پولیس نے نوپورشرما کے خلاف نکالے گئے جلوس میں متنازع نعرے لگانے کے الزام میں غلام اور حافظ نامی شخص گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے بدھ کو دونوں ملزمین کو کورٹ میں پیش کیا، جہاں ملزمین کو ایک دن کی پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے، ادے پور ایس پی وکاس شرما نے بتایا کہ 20 جون کو متنازع نعرے کا معاملہ سامنے آیا تھا، اس میں فی الحال دو افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا، کنہیا لال قتل معاملے کے بعد سی ہی ادے پور پولیس ایکشن میں نظر آرہی ہے۔
یاد رہے کہ 20 جون کو ادے پور میں نوپور شرما کے خلاف ایک جلوس نکالا گیا تھا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت تھی۔ اس دوران کچھ لوگوں نے نعرے بھی لگائے تھے۔ واضح رہے کہ اس جلوس کے 8 روز بعد ہی ادے پور میں کنہیا لال کا قتل کردیا گیا تھا، اس معاملے کی این آئی اے جانچ کررہی ہے، اس معاملے میں اب تک 7 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Ajmer Dargah Committee Appeal: درگاہ کمیٹی نے اشتہار کے ذریعہ متنازع بیان نہ دینے کی اپیل کی