ETV Bharat / state

Bhilwara Rape Case اجتماعی جنسی زیادتی کے ملزمین کو دس دس سال قید کی سزا

بھیلواڑہ میں ایڈیشنل سیشن جج لتا گوڑ نے ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی معاملے کے 12 سال پرانے کیس میں دو ملزمان کو دس دس سال قید کی سزا سانئی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون نے 5 مارچ 2010 کو اپنے شوہر کے ساتھ جہاز پور تھانے پہنچ کر رپورٹ درج کرائی تھی۔ Bhilwara Rape Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 10:38 PM IST

بھیلواڑہ: راجستھان کے بھیلواڑہ میں ایڈیشنل سیشن جج (خواتین کے ساتھ زیادتی کیس) لتا گوڑ نے ایک خاتون کی اجتماعی عصمت دری کیس میں 12 سال پرانے کیس میں دو ملزمان کو دس دس سال قید اور 25-25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ Bhilwara Rape Case

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر سنجو باپنا نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے 5 مارچ 2010 کو اپنے شوہر کے ساتھ جہاز پور تھانے پہنچ کر رپورٹ پیش کی۔ متاثرہ نے اس رپورٹ میں بتایا تھا کہ 2 مارچ 2010 کو تین بجے اسے موبائیل پر کال کر کے ملزم نے کہا کہ آج رات کمہار کے کنویں پر آجانا، ورنہ انجام برا ہوگا۔ اس پر متاثرہ نے کنویں پر آنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد وہ رات کو گھر میں ہی سو گئی۔ رات سوا بارہ بجے کے درمیان وہ گھر میں سوئی ہوئی تھی، اسی دوران ملزمین وہاں آئے اور اسے اٹھا کر کمہاروں کے کنویں پر لے گئے، جہاں دونوں نے باری باری اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

متاثرہ نے رپورٹ میں بتایا کہ بدنامی کے خوف سے اس نے گھرمیں کسی کو کچھ نہیں بتایا۔ بعد میں جب اس کا شوہر گھر آیا تو اس نے اسے یہ بات بتائی۔ پولیس نے متاثرہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ متاثرہ کے عدالت میں 164 کے بیانات ریکارڈ کروائے۔ دونوں ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی گئی تاہم وہ فرار ہو گئے۔

پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے معاملے کی جانچ اورچارج شیٹ عدالت میں پیش کی۔ استغاثہ نے اس معاملے میں شیو سنگھ اور درگلال کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے 22 گواہوں کے بیانات دیتے ہوئے 32 دستاویزات پیش کیے۔ سماعت مکمل ہونے پر جج گوڑ نے آج دونوں ملزمان کو دس دس سال قید اور25-25 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: Rape Survivor Commits Suicide سنبھل میں اجتماعی جنسی زیادتی کی متاثرہ نے خودکشی کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.