ETV Bharat / state

الور: سڑک حادثے میں دو ہلاک، ایک زخمی

الور گوٹھ پوسٹ پر ایک کنٹینر نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی راج گڑھ پولیس اسٹیشن موقع پر پہنچی اور زخمیوں گوپال شرما، پورنمل اور گوردیپ سنگھ کو راج گڑھ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔

الور: سڑک حادثے میں دو ہلاک، ایک زخمی
الور: سڑک حادثے میں دو ہلاک، ایک زخمی
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 8:28 PM IST

ریاست راجستھان کے الور میں منگل کی شام سکندرا میگا شاہراہ پر گوٹھ پوسٹ کے قریب ایک کنٹینر نے دو بائیک پر سوار تین لوگوں کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے، جس میں زخمی پورنمل اور گوردیپ سنگھ ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

معلومات کے مطابق منگل کی شام الور گوٹھ پوسٹ پر ایک کنٹینر نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی راج گڑھ پولیس اسٹیشن موقع پر پہنچی اور زخمیوں گوپال شرما، پورنمل اور گوردیپ سنگھ کو راج گڑھ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ تینوں کو تشویشناک حالت میں جنرل اسپتال الور ریفر کردیا گیا۔ الور پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے پورنمل اور گوردیپ سنگھ کو مردہ قرار دے دیا وہین زخمی گوپال شرما کو جے پور ریفر کردیا گیا۔

بتادیں کہ بدھ کے روز لواحقین کی آمد کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.