ETV Bharat / state

اجمیر: شاطر ملزم گرفتار

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 6:34 PM IST

اجمیر کے کرسچن گنج پولیس نے لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے ایک بدمعاش کو گرفتار کیا ہے، تھانہ افسر ڈاکٹر رویش سنوریا نے آج صحافیوں کو بتایا کہ 'گرفتار ملزم نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔'

اجمیر: لوٹ کا ملزم گرفتار
اجمیر: لوٹ کا ملزم گرفتار

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کے کرسچن گنج پولیس نے لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے ایک بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ تھانہ افسر ڈاکٹر رویش سنوریا نے آج صحافیوں کو بتایا کہ 'گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے اس کی طرف سے انجام دی گئی چار وارداتوں کا اعتراف کیا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے واردات کو انجام دینے والے ملزم لیکھراج اور پشکر کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے دیگر ساتھی ملزمین ستو گجر، راجو گجر اور ایک دیگر کی تلاش کی جارہی ہے۔'

پولیس نے بتایا کہ لیکھراج کو سنہ 2016 میں تھانہ سول لائن علاقے میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 23 ​​جولائی کو اجمیر کی رہنے والی آشا چوہان نے رپورٹ درج کروائی تھی کہ کرسچن گنج شیو مندر کے نزدیک موٹرسائیکل پر سوار دو بد معاش اس کا پرس چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.