ETV Bharat / state

جے پور: کسانوں اور مختلف سماجی تنظیموں نے روکی ٹرین - اردو نیوز جے پور

مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں آج کسان تنظیموں کی جانب سے ریل روکو مہم کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے پیش نظر راجستھان کے مختلف اضلاع میں ٹرینوں کو روکا گیا۔

trains stopped many station in rajasthan
کسانوں اور مختلف سماجی تنظیموں نے روکی ٹرین
author img

By

Published : Feb 18, 2021, 5:12 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داران اور عہدیداران کی جانب سے گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو روکا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

وہیں، تنظیموں کی جانب سے جے پور کے جگت پورہ علاقے میں ریل پٹریوں پر بیٹھ کر ٹرینوں کو روکا گیا۔

راجستھان ناگریک منچ کے صدر بسنت ہریانا نے بتایا کہ 'مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے جو نئے زرعی قوانین لائے گئے ہیں وہ کسانوں کے خلاف ہیں اور کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی نیت سے لائے گئے ہیں۔'

trains stopped many station in rajasthan
کسانوں اور مختلف سماجی تنظیموں نے روکی ٹرین

انہوں نے کہا کہ 'ان قوانین کو واپس لینے کے مطالبہ پر کسان تنظیموں کے اعلان کے بعد آج ٹرین کو روکا گیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ جب تک مرکزی مودی حکومت کی جانب سے ان تین قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا، تب تک ہم ان قوانین کی اسی طرح سے مخالفت کرتے رہیں گے۔'

مزید پڑھیں:

اسمبلی ہاؤس کے سامنے احتجاج، ایس پی رہنما گرفتار

وہیں، کسی طرح سے کوئی ماحول خراب نہیں ہو اس کے لیے کثیر تعداد میں راجسھتان پولیس کے جوان اور ریلوے پولیس کے جوان مستعد نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.