ETV Bharat / state

راجستھان :میونسپل کارپوریشن انتخابات میں نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری تاریخ - میونسپل کارپوریشن انتخابات میں نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری روز

ریاست راجستھان کے جے پور، جودھپور اور کوٹہ میں ہونےوالے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن تھا۔ یہ انتخابات دو مرحلوں یعنی 29 اکتوبر اور ایک نومبر میں ہوں گے۔

میونسپل کارپوریشن انتخابات
میونسپل کارپوریشن انتخابات
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 3:53 PM IST

راجستھان میں دو مرحلوں میں ہونے والی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ آج تھی۔آج صبح ساڑھے دس بجے سے نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوا اور دوپہر تین بجے تک یہ عمل جاری رہا۔جئے پور کے 25 جگہوں پر کوئی بھی امیدوار اپنا پرچہ داخل کرسکتا تھا۔

میونسپل کارپوریشن انتخابات

اگر جئے پور کلکٹریٹ میں بنائے گئے پرچہ نامزدگی سینٹر کی بات کی جائے تو یہاں پر کثیر تعداد میں امیدوار اپنی نامزدگی داخل کرتے ہوئے نظر آئے۔

نامزدگی داخل کرنے کے لیے آئے امیدواروں کا کہنا ہے کہ جو بھی عوام کے موضوعات اور مسائل ہوں گے ، ان موضوعات کو لے کر ہم عوام کے درمیان ووٹ کی درخواست کریں گے، وہیں نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن ہندؤ مسلم اکائی کی مثال بھی جئے پور میں نظر آئی۔

نامزدگی داخل کرنے آئے شعیب عالم نے کہا کہ ہمارے علاقے کی سڑکوں کی حالت بے حد خستہ ہے، ساتھ میں عوام کو میٹھے پانی کی سہولیات ابھی تک مہیا نہیں کروائی گئی۔ہم ان سارے مسائل کو لے کر انتخابات میں کھڑے ہورہے ہیں اور اگر ہم فتح حاصل کرتے ہیں تو ہم جلد از جلد ان مسائل کو دور کریں گے۔

وہیں پرچہ نامزدگی کے دوران حکومت کی جانب سے کورونا کے پیش نظر جاری کردہ گائیڈلائن کی خلاف ورزی بھی نظر آئی۔حالانکہ پولیس کے جوانوں کو یہاں پر تعینات کیا گیا ہے، جو لوگوں کو سماجی دوری پر عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے نظر آئے۔

واضح رہے کہ راجستھان کے جئے پور، جودھپور اور کوٹہ میں دو مرحلوں میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.