ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا اور لبوں پر وطن پرستی نعروں کی گونج، یہ نظارہ ہے عالمی مشہور صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے شہر اجمیر شریف کا ہے۔
جہاں ہر سال کی طرز پر اس سال بھی سب مذاہب کے لوگوں نے مل کر ترنگا ریلی نکالی۔ درگاہ کے نظام گیٹ کے باہر سے اس ریلی کا آغاز ہوا، جس میں خاص اور عام سبھی نے ملکر محب وطن کے نعروں سے علاقے کو مہکا دیا۔
یوم جمہوریت کی اس ترنگا ریلی میں مسلم نوجوانوں سمیت اونٹڑا مدرسے کی طالب علم بچیوں کی شرکت سے درگاہ خطے میں ماحول حب الوطنی سے بھر گیا۔
خواجہ غریب نواز کے درگاہ بازار میں اس ترنگا ریلی سے وطن سے محبت کا پیغام دیا گیا، جسے دیکھ کر ملک بھر سے اجمیر زیارت کرنے آئے زائرین بھی خود کو روک نہیں پائے اور بھارت ماتا کی جے اور ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگاتے دکھے۔