ETV Bharat / state

Sri Ganganagar Road Accident سری گنگا نگر میں سڑک حادثہ، تین نوجوان کی موت - Rajasthan Road Accident

ضلع سری گنگا نگر میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ایک پک اپ گاڑی کے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا جانے سے پیش آیا۔ Pickup and tractor collision in Sri Ganganagar

سری گنگا نگر میں سڑک حادثہ، تین نوجوان کی موت

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 7:30 AM IST

سری گنگا نگر: راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع کے نئی منڈی گھرسانہ تھانہ علاقہ میں آج شام ایک پک اپ گاڑی کے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراجانے سے تین نوجوانوں کی موت اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شام تقریباً 7.30 بجے ایک پک اپ گاڑی دھاندھو کراسنگ کے نزدیک آگے جارہی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ٹرالی میں لوہے کے اینگل لدے ہوئے تھے۔ اینگل پک اپ کی ونڈ اسکرین کو توڑ کر اندر داخل ہوا۔ اینگل ان کے سینے میں گھس جانے سے پک اپ میں سوار تینوں نوجوان بری طرح زخمی ہو گئے۔ تصادم میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔ لوگوں نے بڑی مشکل سے پک اپ میں پھنسے نوجوانوں کو باہر نکالا لیکن تب تک وہ دم توڑ چکے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت رام کمار میگھوال (32)، اس کے بھائی چننی لال (22) اور مدن لال میگھوال (27) کے طور پر ہوئی ہے، جو بیکانیر ضلع کے چھتر گڑھ تھانہ علاقے کے تحت کارنیسر گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ زخمی ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور انتا سنگھ (48) ساکن سنسردیسر ضلع بیکانیر کو گھرسانہ کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہائر سنٹر ریفر کردیا گیا۔ اس خوفناک حادثے کی وجہ سے دھندھو چوراہے پر گاڑیوں کا جام لگ گیا۔ پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو سائیڈ کر کے ٹریفک بحال کیا۔ معلومات کے مطابق مقتول نوجوانوں میں سے ایک کے خاندان میں کل شادی کی تقریب بھی ہے۔ متوفی نوجوانوں کے اہل خانہ جن گھڈسنا پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Nine People Killed in Truck Van Collision ممبئی گوا ہائی وے پر ٹرک اور کار میں تصادم میں نو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.