ETV Bharat / state

Barmer Road Accident باڑمیر میں اسکارپیو الٹنے سے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 1:58 PM IST

ضلع باڑمیر میں ایک اسکارپیو گاڑی الٹ گئی اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ Scorpio overturn in Barmer

باڑمیر میں اسکارپیو الٹنے سے تین افراد ہلاک

باڑمیر: راجستھان میں باڑمیر ضلع کے صدر تھانہ علاقے میں اسکارپیو گاڑی الٹنے سے تین چچازاد بھائیوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مٹھڑا گاؤں کے رہنے والے کھنگار سنگھ (24)، شیام سنگھ (23) ولد ویریسال سنگھ، پریم سنگھ (23) اسکارپیو سے تینوں باڑمیر شہر سے کام ختم کرکے کل رات گاؤں واپس آرہے تھے۔ اس دوران رات مٹھڑا گاؤں کے نزدیک ہی حادثہ ہوگیا۔ آس پاس کے لوگوں نے ایمبولینس بلاکر زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیجا۔ یہ واقعہ باڑمیر کے مٹھڑا اندانیوں کے دھانی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے تینوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی باڑمیر کے ایس ڈی ایم سمندر سنگھ بھاٹی بھی اسپتال پہنچ گئے۔ فی الحال پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ متوفی پریم سنگھ اور شیام سنگھ چچا زاد بھائی تھے۔ کھنگار سنگھ دونوں کے ماموں کا بیٹا تھا۔ تینوں غیر شادی شدہ تھے۔ کھنگار سنگھ کی شادی 22 مئی کو طے تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیوانا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ناتھو سنگھ نے بتایا کہ منگل کی دوپہر اور شام کو علاقے میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ ان حادثات میں تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ نیشنل ہائی وے 325 پر سیوانا سے باہر نکلتے ہوئے رام نادیہ مہادیو مندر کے قریب کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس میں اوشا کنور بیوی پونم سنگھ ساکن راکھی اور موہن کنور بیوی وجے سنگھ ساکن منڈ والا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے میں وجے لکشمی بیٹی جیون سنگھ، چندا کنور بیوی مہیندر سنگھ، ساکشی بیٹی کھیت سنگھ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں سیوانہ سی ایچ سی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بلوترا ریفر کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کی لاشیں مردہ خانے میں رکھوا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Road Accident ہماچل سڑک حادثات میں دو ہلاک، چھ زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.