شاہ پورہ، راجستھان: ریاست راجستھان کے قصبہ شاہ پورہ میں چشتیہ سلسلہ کے بزرگ حضرت احمد علی شاہ بابا کے تین روزہ عرس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تمام مذاہب کے زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور صوفیانہ قوالی کی محفل سے لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر اجمیر شریف سے ایک خصوصی چادر بھی پہنچی جو کہ قل کی رسم کے وقت پیش کی جائے گی۔ Three-Day Urs of Hazrat Ahmad Ali Shah Baba۔ درگاہ حضرت احمد علی شاہ بابا کی درگاہ کمیٹی کے صدر پیر قاسم علی نے صوفیانہ محفل کروائی جس میں مقامی اور دیگر ریاستوں کے قوالوں نے نعت اور منقبت پیش کی۔ اس موقع پر بابا کی درگاہ کو خوبصورت روشنیوں سے روشن کیا گیا اور مزار شریف پر چادر کے پھول بھی چڑھائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مخدوم شاہ کا 398واں عرس- Raza Academy Held a Seminar: عرس حضرت خواجہ غریب نواز کے موقع پر 'تحفظ ناموس رسالت بل' کا مطالبہ
تین روزہ عرس کا آج آخری دن ہے۔ جس میں شاہ پورہ کے لوگوں کی طرف سے جلوس کی شکل میں چادر شریف پیش کی جائے گی۔ جس میں سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ کی چادر بھی چڑھائی جائے گی اور عرس کا اختتام قل کی محفل کے ساتھ ہوگا۔ اس موقع پر اہل وطن کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔