ETV Bharat / state

Theft incident in Ajmer اجمیر شہر میں چوری کی واردات، سی سی ٹی وی میں قید چوری کی ورادات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 5:24 PM IST

اجمیر شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ یہاں چوری کی ایک واردات میں چوریسی سی ٹی وی میں قید ہوگئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ CCTV caught Theft incident

اجمیر شہر میں چوری کی واردات، سی سی ٹی وی میں قید چوری

اجمیر: راجستھان کے اجمیر ضلع میں چوری کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ اجمیر کے آدرش نگر تھانے میں واقع ایک میڈیکل اسٹور کو چوروں نے نشانہ بنایا اور غلہ میں رکھے ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے۔ چوری کی واردات میڈیکل اسٹور کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔ متاثرہ نے آدرش نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ یہ پورا معاملہ اجمیر کے آدرش نگر تھانے میں واقع بالو پورہ روڈ کا ہے، جہاں کل رات چوروں نے میڈیکل اسٹور کو نشانہ بنایا اور غلہ میں رکھی ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کے مطابق چوری کی یہ پوری واردات سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگئی۔ جس میں صاف نظر آرہا ہے کہ ایک نامعلوم چور کپڑے سے منہ چھپا کر دکان کے تالے توڑ کر میڈیکل اسٹور میں داخل ہوا۔ جہاں سے گلے میں رکھی نقدی نکال لیتا ہے اور فرار ہو جاتا ہے۔ میڈیکل اسٹور کے مالک نے آدرش نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کے طرز عمل پر سوالات اٹھا رہی ہیں۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس سست اور چور چست ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.