علاقے کے لوگوں نے جب اسے دیکھا ت وہ فوراً سمجھ گئے کہ یہ ایک تیندوے کا بچہ ہے جس کے بعد اس کی اطلاع محکمۂ جنگلات کو دی گئی۔
محکمۂ جنگلات کے افسران کا کہنا ہے کہ' تیندوے کے بچے کی پیدائش تین دن قبل ہوئی ہے، جنگلوں میں ہوئی بارش کے سبب یہ تیندوا اپنی ماں سے بچھڑ گیا ہے اور یہ کافی کمزور حالت میں ہے۔
محکمۂ جنگلات کے افسران نے تیندوے کے بچے کو چڑیا گھر بھیج دیا ہے۔