ETV Bharat / state

نوجوان کی زہریلی دوا کھانے سے موت - the young boy and the girl ate poison, the young boy died

ریاست راجستھان کے ضلع بیکانیر کے کھاجو والا تھانہ علاقے میں ایک نوجوان اور ایک لڑکی نے معاشقے کی وجہ سے زہریلی دوا کھالی، جس میں نوجوان کی موت ہوگئی اور لڑکی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

the young boy and the girl ate poison, the young boy died
نوجوان اور لڑکی نے زہر کھایا، نوجوان کی موت
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 9:16 PM IST

تھانہ انچارج وکرم چوہان نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ چک 7 کے ایل ڈی میں گاؤں سے کچھ دور ایک نوجوان اور ایک لڑکی بے ہوشی کی حالت میں پڑے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو کھاجو والا کے سرکاری ہسپتال پہنچایا۔ متوفی کی شناخت اسی گاؤں کے کالو خان (24) کے طورپر ہوئی ہے۔ جائے وقوع پر کیڑے مار دوا کی بوتل بھی پڑی تھی۔

لڑکی کی حالت نازک ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے بیکانیر کے لیے ریفر کر دیا ہے۔

تھانہ انچارج نے بتایا کہ دونوں ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں اور دونوں ماما زاد بھائی بہن ہیں۔ دونوں ہی غیر شادی شدہ ہیں۔ بادی النظر میں ان میں محبت ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی کالو خان پک اپ وین میں دودھ سپلائی کرنے کا کام کرتا تھا۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد گھر والوں کو سونپ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.