ETV Bharat / state

رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز - رمضان تین عشروں میں تقسیم

رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا تیسرا اور آخری عشرہ 21 ویں رمضان سے شروع ہوجاتا ہے۔ رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے۔

آج سے ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ
آج سے ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ
author img

By

Published : May 15, 2020, 11:02 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے قلندری مسجد کے امام مولانا عمران اشفاقی نے بتایا کہ 'رمضان المبارک کے مقدس ماہ کو تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے، ان تینوں ہی عشروں میں دس دس روزے شامل ہوتے ہیں۔ اس مقدس ماہ کا پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا مغفرت کا اور تیسرا اور آخری عشرہ جہنم سے آزادی کا کہا جاتا ہے۔'

آفاقی نے بتایا کہ 'یہ مقدس ماہ رحمتوں اور عظمتوں کا مہینہ ہے، اس مقدس ماہ میں مسلمان کافی زیادہ عبادات کرتے ہیں۔' انہوں نے بتایا کہ 'آخری عشرہ 21 رمضان سے لے کر 29 یا 30 رمضان تک ہوتا ہے، یہ آخری عشرہ کتنے روز کا ہوگا یہ تو چاند پر ہی طے رہتا ہے۔'

آج سے ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ

رمضان کا یہ آخری عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے، اس آخری عشرے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک عظیم اور مقدس رات آتی ہے جس کو شب قدر کہا جاتا ہے۔ مولانا عمران اشفاقی نے بتایا کہ 'اس رات کی بھی مسلم برادری میں کافی زیادہ اہمیت ہے، وہیں آج رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا تیسرا جمعہ بھی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.