مالیاتی کمیشن اپنے دورے کا آغاز سینئر ماہر اقتصادیات سے ملاقات سے کرے گا جن میں پروفیسر انل مہتہ، محترمہ ارچنا سرانا، ڈاکٹر اروند مایا رام، ڈاکٹر اشوک باپنا، اتل شرما، بسنت کھیتان، محترمہ دویہ میڈرنا، ایڈورڈ ڈکسن، پروفیسر جی کے پربھو، ڈاکٹر گووند شرما،کے بی کوٹھاری، محترمہ کرشنا بھٹناگر، ایل این ناتھو رامکا، ڈاکٹر من جیت سنگھ، پروفیسر این ڈی ماتھر، ڈاکٹر پربھات پنکج، ڈاکٹر پرشانت گپتا، رکشت ہوجا، ڈاکٹر ریما ہوجا، پروفیسر ایس ایس سومرا، پروفیسر (ڈاکٹر) ایس ایل کوٹھاری، ستیش سی مہتہ، ساوتری کینڈی، پروفیسر ٹی کے جین اور ڈاکٹر وجے ویر سنگھ شامل ہیں۔
مالیاتی کمیشن ایک دیگر ملاقات ریاست کے پنچایتی راج اداروں اور دیہی مقامی باڈیوں کے نمائندگان، شہری مقامی باڈیوں اور ریاستی کی پاسی پارٹیوں کے نمائندگان کے ساتھ کرے گا۔ کمیشن ریاست کی تجارتی اور صنعتی باڈیوں کے نمائندگان کے ساتھ بھی ایک ملاقات کرے گا۔
مالیاتی کمیشن اپنے دورے کے دوسرے دن راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور ان کی کابینہ کے ساتھیوں اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ تفصیلی ملاقات کرے گا۔