راجستھان کے ضلع بھلواڑا کے گاؤں جہاج ہور میں باپ کی موت سے غمگین ایک بیٹے نے اپنے والد کی بارہویں کی رسم میں پنڈتوں کو تحفے کے طور پر ہیلمیٹ تقسیم کیا اور انھیں نصیحت کی کہ وہ گاڑی چلاتے وقت ہمیشہ ہیلمیٹ پہنے رہیں تاکہ ان کی زندگی محفوظ رہے۔
جولائی 18 کو بانکرہ روڈ پر موٹر سائیکل بائک سے ٹکرانے کے سبب جہاز پور کے باشندے پریم راج ٹانک کو سر میں چوٹیں آئی تھیں اور انھیں علاج کے لیے پیسیفک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن 14 ستمبر کو انھوں نے دم توڑدیا۔
پریم راج ٹانک کے بیٹے پپو ٹانک نے اس تعلق سے بتایا کہ اگر اس وقت ان کے والد نے ہیلمیٹ پہنا ہوتا تو شاید اسے حادثے میں نہ تو ان کے سر پر چوٹ لگتی اور نہ ہی وہ انھیں چھوڑ کر جاتے۔
اس طرح کے حادثے کا کوئی اور شکار نہ ہو اس لیے پپو ٹانک نے اپنے والد کی بارہویں کی رسومات میں شریک ہونے والے پنڈتوں کو ہیلمیٹ تحفے کے طور پر دیا۔
پپو ٹانک نے یہ بھی بتایا کہ ٹانک سماج میں کئی طرح کی رسومات ہیں اور وہ اس رسم میں شریک ہونے والے مہمانوں کو بھی ہیلمیٹ دینا چاہتے تھے لیکن ان کے سماج میں اس پر پابندی ہے اس لیے انھوں نے صرف پنڈتوں کو ہی ہیلمیٹ دیے۔