یہ تمام لوگ ابتدا بس سے ایئر پورٹ جائیں گے، اس کے بعد وہاں سے ایک چارٹر پلین کے ذریعے جےپور سے روانہ ہوں گے۔
یہ چارٹر پلین دو مرحلوں میں تمامم ارکان اسمبلی کو لے کر جےپور سے جسلمیر جائے گا۔
تمام ارکان اسمبلی کو جے پور کے کوکس علاقے میں واقع ہوٹل فیئرماؤنٹ سے ایئرپورٹ تک لے جانے کے لیے کثیر تعداد میں پولیس اہلکار موجود ہیں۔
حالاںکہ جو ارکان اسمبلی ہیں وہی جیسلمیر جا رہے ہیں اور حکومت میں وزرا کے عہدے پر فائز ہیں۔
ریاست کے وزیر تعلیم اور کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر گویند سنگھ ڈوٹاسرا بھی ان کے ساتھ ہیں۔
ڈوٹاسرا ارکان اسمبلی کے ساتھ جیسلمیر جائیں گے۔
جیسلمیر میں دو ہوٹل بک ہونے کی بات بھی سامنے آرہی ہے۔
ریاست راجستھان میں کانگریس پارٹی دو خیموں میں بٹی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:راجستھان: مذہبی مقامات یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے
ایک وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور دوسرا خیمہ سچن پائلٹ کا ہے۔
ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو جو ارکان اسمبلی حمایت دے رہے تھے وہ تمام ہوٹل فیرماؤنٹ میں رکے ہوئے تھے۔