ETV Bharat / state

کانگریس کے کارپوریٹر پر مسلم برادری کے وفد کی برہمی کا اظہار

ریاست راجستھان کے جے پور شہر میں ہوئے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کے امیدواروں نے فتح حاصل کی ہے۔

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 8:48 AM IST

کانگریس کے پارشد پر مسلم برادری کے وفد کی برہمی کا اظہار

فتح حاصل کرنے والے امیدواروں سے مسلم برادری کا ایک وفد ملاقات کرنے کے لیے دہلی روڈ پر واقع ہوٹل پہنچا لیکن انہیں ملنے نہیں دیا گیا، وفد کو پولیس نے ہوٹل میں جانے سے پہلے ہی روک دیا، جس کے بعد وفد میں موجود ارکان کی جانب سے متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

دارالحکومت جے پور میں وفد کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر نعیم قریشی نے کہا کہ 'جو لوگ دارالحکومت جے پور کے ہوٹل میں ہیں، ان تمام لوگوں کو اتنا بھی سلیقہ نہیں ہے کہ وہ لوگ ہم سے ایک بار ملاقات کر لیتے یا پھر بات کرنے کے لیے ہوٹل کے باہر آ جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر میں ناراضگی ہوتی ہے تو اس بات کا پتہ کیا جاتا ہے کہ آخر ناراضگی کیوں ہے، لیکن جس طرح سے آج ہم لوگوں کو ذلیل کیا گیا ہے، وہ ناقابل برداشت ہے۔

وفد میں موجود انور شاہ کا کہنا تھا کے جو امیدوار ہوٹل میں قید ہے، وہ یہ بھول گئے ہیں کہ ان کو گیارہ تاریخ کے بعد عوام کے درمیان آنا ہے، انور شاہ نے کہا کہ رکن اسمبلی سمیت دیگر لوگوں کو بھی عوام کے درمیان آنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.