ETV Bharat / state

Rahul to Appear Before ED: مرکزی حکومت راہل کے ساتھ دشمن جیسا سلوک کر رہی ہے، گہلو ت

بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گہلوت نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ایسا سلوک پہلی بار دیکھا گیا ہے۔ کانگریس کارکنوں اور خاص کر خواتین کارکنوں کے خلاف بے حیائی کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ مسٹر گاندھی سے 50 گھنٹے تک پوچھ گچھ اور اس دوران پولس انتظامیہ کا آمرانہ رویہ پہلے کبھی کسی سیاسی پارٹی لیڈر کے ساتھ نہیں دیکھا گیا۔Ashok Gehlot Targets Central Government

گہلو ت
گہلو ت
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 2:12 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ملک کے ماحول کو تشویشناک بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے 50 گھٹنے تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ-ای ڈی کی پوچھ گچھ میں پولیس کا رویہ دشمن جیسا رہا اور پہلے کبھی کسی حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کیا۔

Ashok Gehlot Targets Central Government

بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گہلوت نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ایسا سلوک پہلی بار دیکھا گیا ہے۔ کانگریس کارکنوں اور خاص کر خواتین کارکنوں کے خلاف بے حیائی کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ مسٹر گاندھی سے 50 گھنٹے تک پوچھ گچھ اور اس دوران پولس انتظامیہ کا آمرانہ رویہ پہلے کبھی کسی سیاسی پارٹی لیڈر کے ساتھ نہیں دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں اپوزیشن اکثر عوامی مسائل کے لیے ایسا کرتی ہے لیکن پہلی بار دیکھا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کے ساتھ دشمن جیسا سلوک کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستوں میں بھی اپوزیشن ہے اور بی جے پی کئی ریاستوں میں اپوزیشن میں ہے لیکن کانگریس حکومت ان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتی جیسا کہ مرکز نے مسٹر گاندھی کے ساتھ کیا۔ یہ خطرناک ہے اور اب یہ کہنا مشکل ہو گیا ہے کہ ملک کس طرف جا رہا ہے، اس لیے وقت آ گیا ہے کہ عوام سچ کے ساتھ کھڑے ہوں۔

مزید پڑھیں:Ashok Gehlot On Riots: بی جے پی ہندوتوا کے فروغ کے لئے فسادات کروا رہی ہے، اشوک گہلوت

مسٹر گہلوت نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے ساتھ بھی ناانصافی کر رہی ہے، ملک کی معیشت خراب ہو چکی ہے، بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور حکومت ان مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بجائے، ان مسائل کو اٹھانے کے لیے اپوزیشن کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.