ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا کے 700 نئے معاملے، 10 مزید مریضوں کی موت - راجستھان میں کورونا سے موت

ریاست راجستھان میں آج صبح عالمی وبا کورونا کے قریب سات سو نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 62 ہزار کے پار پہنچ گئی۔ وہیں دس مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 886 پہنچ گئی۔

راجستھان میں نئے کورونا معاملے
راجستھان میں نئے کورونا معاملے
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 2:47 PM IST

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں کورونا کے 693 نئے معاملوں سے متاثرین کی تعداد بڑھکر 61 ہزار 989 ہوگئی۔ نئے معاملوں میں سب سے زیادہ 165 معاملے الور میں سامنے آئے۔اسی طرح جودھپور 157،جے پورمیں 122، اودے پور میں 55 ،اجمیر میں 54 ،بیکانیر 47 ،راجسمند میں 14 ،ڈونگرپور میں نو،سوائی مادھوپور سات ،الور چھ ،بوندی اور ہنومان گڑھ میں پانچ پانچ اور چرو میں چار نئے معاملے سامنے آئے۔

نئے معاملوں کے بعد جودھپور میں کورونا معاملوں کی تعداد بڑھکر 9202 پہنچ گئی جو ریاست میں سب سے زیادہ ہیں۔اسی طرح جےپور میں ان کی تعداد بڑھکر 7457 ہوگئی۔ریاست میں جے پور اور بیکانیر میں تین تین اور بانسواڑا اور کوٹہ میں دو دو اور کورونا مریضوں کی موت ہونے سےاس سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھکر 886 پہنچ گئی۔

ریاست میں کورونا کی جانچ کےلئے اب تک 19 لاکھ 13 ہزار 726 لوگوں کے نمونے لئے گئے جن میں 18 لاکھ 50 ہزار 43 کی رپورٹ منفی پائی گئی۔حالانکہ ریاست میں اب تک 46 ہزار 652 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں اور 45 ہزار 482 کو اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔ریاست میں اب 14 ہزار 451 ایکٹو معاملے ہیں۔ریاست میں اب تک سامنے آئے کورونا معاملوں میں 9014 معاملے غیرمقیموں کےہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.