چتوڑ گڑھ: ریاست راجستھان کے چتوڑ گڑھ ضلع کے کپاسن تھانہ علاقے میں ہفتہ علی الصبح ٹوٹ کر لٹکے ہائی ٹینشن لائن تار کی زد میں آنے والے ایک ٹیمپو میں آگ لگنے کے بعد دو افراد اور دو گھوڑیوں کی دردناک موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق علاقے کے ہتھیانہ گاؤں سے ایک ٹیمپو میں بندولی کے لیے دو گھوڑی لے کر تین لوگ قریبی گاؤں پانچھلی کے لیے روانہ ہوئے۔ رامتھلی گاؤں کے قریب ٹیمپو تیز ہواؤں کے باعث ٹوٹ کر لٹک رہے ہائی ٹینشن لائن تار کی زد میں آگیا، کرنٹ کا جھٹکا لگتے ہی ڈرائیور کشن لال کھٹک رہائشی ہتھیانہ نے بریک لگا دیا اور نکلنے لگا لیکن کرنٹ سے ٹیمپو میں لگی آگ لگنے کی وجہ سے وہ نکل نہیں پایا جبکہ ٹیمپو میں سوار دیگر رامتھلی کے رہنے والے شانتی لال گاڈری اور شیولال تیلی ساکن ہتھیانہ نکل گئے تھے۔
ڈرائیور کو پھنسا دیکھ کر شانتی لال نے اسے باہر نکالنے کی کوشش کی جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ان کے ساتھ پیچھے سوار دونوں گھوڑیوں کی بھی جلنے سے موت ہوگئی۔ چیخ وپکار سن کر گاؤں والے موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دے کر اپنی سطح پر آگ بجھائی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر کپاسن اسپتال پہنچایا۔ واضح رہے کہ 26 اپریل کو چتور گڑھ کے نمباہیڑا روڈ پر ٹینکر حادثے کی شکار ہو گئی اور آگ لگ گئی آگ لگنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Truck Caught Fire اورنگ آباد میں مال بردار ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی
یو این آئی