ETV Bharat / state

'سی اے اے کو نافذ کرنے کا یہ وقت مناسب نہیں' - خواجہ معین الدین چشتی درگاہ

ریاست راجستھان میں اجمیر کی خواجہ معین الدین چشتی درگاہ کے دیوان اور مذہبی رہنما سید زین العابدین نے خط میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر اسے نافذ کرنے سے پہلے اس میں ترامیم کی ضرورت ہے۔

'ملک میں ابھی سی اے اے کونافذ نا کیا جائے'

author img

By

Published : Dec 23, 2019, 8:48 PM IST

ممتاز قائد سید زین العابدین علی خان نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کرنے سے پہلے اس میں اصلاح کرنے یا حالات کے پیش نظر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

زین العابدین نے خط میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر اسے نافذ کرنے سے پہلے اس میں تصحیح کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان بھی اتنا ہی بھارتی اور محب وطن ہے جتنا دوسرے بھارتی ہیں، اس لئے کوئی بھی قانون بنانے یا لائے جانے سے پہلے مسلمانوں کے جذبات کا بھی خیال رکھا جانا چاہئے۔

اس سے قبل درگاہ دیوان نے سی اے اے اور این آر سی کی یہ کہتے ہوئے حمایت کی تھی کہ قانون مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد مسلمانوں میں برعکس ردعمل ہوا۔ مہاراشٹر کے ناسک میں ان کے بیان کے خلاف پوسٹر تک لگا دئے گئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.