ETV Bharat / state

گوگامیڑی قتل معاملہ: تینوں ملزمین گرفتار، اس طرح رچی گئی تھی خوفناک سازش - کرنی سینا کے صدر کے قتل کی سازش میں غیر ملکی اینگل

دہلی پولیس نے کرنی سینا کے قومی صدر سکھ دیو سنگھ گوگامیڑی کے قتل معاملے میں اتوار کو کئی انکشافات کیے ہیں۔ اس معاملے میں دہلی اور راجستھان کی خصوصی ٹیم نے ایک مشترکہ کارروائی میں چندی گڑھ کے ایک ہوٹل سے تینوں مفرور شوٹروں کو گرفتار کر لیا۔ Sukhdev Singh Gogamedi Murder Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2023, 1:20 PM IST

Updated : Dec 10, 2023, 1:36 PM IST

جے پور: راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے قومی صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڑی قتل معاملے میں پولیس نے تین شوٹروں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک مشترکہ کارروائی میں، راجستھان اور دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے سنیچر کی رات دیر گئے چندی گڑھ کے سیکٹر 22 اے کے ایک ہوٹل سے نتن فوجی اور روہت راٹھور سمیت تین شوٹروں کو گرفتار کیا۔ ملزم کو جے پور لا کر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ یہ کارروائی اے ڈی جی کرائم دنیش ایم این اور جے پور کے پولیس کمشنر بیجو جارج جوزف کی ہدایت پر کی گئی۔ پولیس اتوار کو پورے معاملے کا انکشاف کر سکتی ہے۔

  • #WATCH दिल्ली: स्पेशल CP(अपराध) रवींद्र सिंह यादव ने बताया, "राजस्थान के जयपुर में करणी सेना के अध्यक्ष सुखदेव सिंह गोगामेड़ी की हत्या के संदर्भ में 3 मुख्य अभियुक्तों को दिल्ली पुलिस क्राइम ब्रांच की NDR की शाखा ने गिरफ्तार किया है...हम पिछले 72 घंटे से उन्हें ट्रैक कर रहे… pic.twitter.com/vMDd2xq4ku

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) December 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اے ڈی جی کرائم دنیش ایم این کے مطابق کیس کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سکھ دیو سنگھ گوگامیڑی کا قتل کرنے والے شوٹروں کو پکڑنے کے لیے ایک مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ راجستھان ایس آئی ٹی اور دہلی پولس کی خصوصی ٹیم نے چنڈی گڑھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمین کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ ملزمین کو جے پور لا کر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق تین ملزمان میں سے دو ملزمان روہت راٹھور اور نتن فوجی اس قتل کے کلیدی ملزم ہیں اور انہیں دونوں نے گوگامیڑی پر فائرنگ کی تھی۔ گوگامیڈی کو پانچ دسمبر کو جے پور میں ان کی رہائش گاہ پر سترہ راؤنڈ فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

  • #WATCH | Rajasthan: Ramveer, arrested by Jaipur Police in connection with the murder of Shri Rashtriya Rajput Karni Sena chief Sukhdev Singh Gogamedi, is being taken out of Sodala Police Station, in Jaipur

    He is accused of helping the main shooter in the Sukhdev Singh Gogamedi… pic.twitter.com/93DMRIAdNI

    — ANI (@ANI) December 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پولیس کا کہنا ہے کہ گوگامیڑی قتل کیس کی سازشیوں میں سے ایک رامویر جاٹ نے قتل سے پہلے جے پور میں اپنے دوست فوجی کی مدد سے اس سازش کو انجام دینے کی تیاری کی تھی۔ ملزمان ملاقات کے بہانے گوگامیٹی کے گھر گئے تھے اور چند منٹ بات کرنے کے بعد انہوں نے گوگامیڑی پر فائرنگ کردی۔ انہوں نے گوگامیڑی کے ساتھی نوین شیخاوت کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ گینگسٹر روہت گودارا نے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گوگامیڑی نے اپنے دشمنوں کی حمایت کی تھی۔

  • اس طرح رچی گئی تھی قتل کی سازش

گوگامیڑی قتل معاملے میں ذمہ داری قبول کرنے والا گینگسٹر روہت گودارا ہی اصل سازشی بتایا جا رہا ہے۔ روہت گودارا راجستھان کا رہنے والا ہے لیکن فی الوقت بیرون مقیم ہے۔ ذرائع کے مطابق روہت گودارا نے کرنے سینا کے صدر کو قتل کرنے کی سازش اپنے قریبی وریندر چرن کے ساتھ مل کر رچی۔ انہیں دونوں نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ شوٹروں کی تلاش کی۔ دراصل اس کیس کا ایک شوٹر روہت ریپ معاملے ویریندر چرن کے ساتھ راجستھان کی جیل میں بند تھا۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں روہت نے انکشاف کیا کہ اس پر چل رہے مقدمے گوگامیڑی اس کے خلاف پیروی کر رہا تھا جس کی وجہ سے وہ اس سے ناراض تھا۔ وریندر چرن نے روہت کی ناراضگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے سکھدیو کے قتل کے لیے تیار کیا۔ وہیں دوسرا شوٹر نتن فوجی بھی ایک کیس میں جیل میں بند تھا اور وریندر چرن سے اس کی بھی ملاقات جیل میں ہی ہوئی۔ نتن فوجی بیرون ملک جاکر وہیں بسنا چاہتا تھا تاکہ عدالت اور جیل کے چکر سے چھٹکارہ پا سکے۔ وریندر چرن نے اسے ملک سے باہر بھیجنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس واردات کو انجام دینے کے لیے تیار کیا۔

راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے قومی صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڑی کا قتل معاملہ

اس طرح اس سازش کے تحت ان شوٹروں نے جے پور کے شیام نگر تھانہ علاقے میں منگل پانچ دسمبر کی سہ پہر کو راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے قومی صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڑی اور اس کے ایک ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ شرپسندوں نے دن دیہاڑے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس دوران سکھدیو سنگھ گوگامیڑی کو چار گولیاں لگیں۔ اس کے بعد گھر والے گوگامیڑی کو مانسروور کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس واردات میں ایک اور نوجوان نوین سنگھ جو گوگامیڑی کا قریبی ساتھی تھا، وہ بھی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ اسی دوران سکھدیو سنگھ گوگامڑی کا پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ اجیت سنگھ شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد بدمعاشوں نے ایک اسکوٹر پر فائرنگ کی اور اسکوٹر لوٹ کر فرار ہوگئے۔

Last Updated : Dec 10, 2023, 1:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.