ETV Bharat / state

Sufi Singer Nooran صوفی گلوکارہ نوراں سسٹرز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی

مشہور صوفی گلوکارہ نوراں سسٹرز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی جہاں انہوں نے چادر چڑھائی اور زندگی میں کامیابی کی دعا کی۔ اس دوران بہن نوراں نے درگاہ پر صوفیانہ قوالی سے بھی لطف اٹھایا۔

صوفی گلوکارہ نوراں سسٹرز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 6:12 PM IST

صوفی گلوکارہ نوراں سسٹرز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی

اجمیر: بھارت کی مشہور صوفی گلوکارہ نوراں سسٹرز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی ,جہاں انہوں نے چادر چڑھائی اور زندگی میں کامیابی کی دعا کی۔ اس دوران بہن نوراں نے درگاہ پر صوفیانہ قوالی سے بھی لطف اٹھایا۔ درگاہ کے خادم شیخ وسیم الدین چشتی نے انہیں دربار میں زیارت کرائی اور تبرک پیش کیا۔

عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ, جہاں بالی ووڈ کے ستارے اور سیاسی رہنما شرکت کرتے ہیں۔ اسی طرح جالندھر کی صوفی گلوکارہ نوراں سسٹرز اپنی ٹیم کے ہمراہ درگاہ اجمیر پہنچی جہاں انہوں نے خواجہ صاحب کے دربار میں عقیدت کی چادر اور پھول چڑھائے اور زندگی میں خوشی، سکون اور کامیابی کی دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نے درگاہ میں عصر کی نماز کے بعد صوفیانہ قوالی سے بھی لطف اٹھایا۔ محفل قوالی میں شائقین کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ سسٹر نوراں تقریباً 20 منٹ تک قوالی سننے کے بعد جنتی دروازہ پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں:Tricolor Flag Distribution Program اجمیر میں ترنگا جھنڈے کی تقسیم کا پروگرام

نوراں سسٹر اور ان کی ٹیم کو درگاہ کے خادم شیخ وسیم الدین چشتی نے دربار میں زیارت کروائی اور درباری دستار پہنا کر تبرک پیش کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ صوفی گلوکارہ جیوتی نوراں اور سلطانہ نوراں سسٹرز شام چورسیہ گھرانہ کلاسیکی موسیقی پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح 2020 میں انہوں نے صوفی کلام علی علی متعارف کروائی جو بہت مشہور ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.