اجمیر: اجمیر حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر انڈین مینارٹی فاؤنڈیشن اور صوفی اسلامک بورڈ ایک وفد نے حاضری دی۔ اس وفد کا خاص مقصد ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں دوبارہ حکومت بننے کی خواہشات اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی کو 28 ستمبر کو ایک سال مکمل کر لینے پر خوشی کا اظہار ظاہر کرنا تھا۔ اس سلسلے میں فاؤنڈیشن اور بورڈ کے عہدیداروں نے اجمیر درگاہ شریف پر شکرانہ چادر پیش کی۔ چادر درگاہ کے خادم حاجی سید غفار فریدی گدی نشین درگاہ اجمیر شریف اور ریاستی صدر راجستھان کی قیادت میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی صحت اور زندگی میں کامیابی اور خوشیوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ پی ایم مودی کے 73ویں یوم پیدائش کے موقع پر درگاہ پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ درگاہ پر چادر پوشی کے وقت صوفی اسلامک بورڈ کے ترجمان کاشش وارثی اور چیئرمین منصور خان - پنجاب کے ریاستی صدر صوفی راج جین، سید علی حسین فریدی، ہوشیار پور ضلع صدر روہت نہر وغیرہ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Ajmer Sharif وزیر اعظم نریندرمودی کی تندرستی کے لئے خصوصی دعائیں
ان کا کہنا ہے کہ سید غفار فریدی نے ان سب کو حضرت خواجہ غریب نواز کے دربار میں حاضری کرائی اور دستار بندی کر تبرک پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ انڈین مینارٹی فاؤنڈیشن اور صوفی اسلامی بورڈ نے مودی حکومت سے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ اٹھایا تھا۔ اس کے بعد 28 ستمبر 2022 کو PFI پر پابندی لگا دی گئی۔