بھارتی ریاست راجستھان کے جے پور شہر میونسپل کارپوریشن کے پہلے مرحلے میں جے پور ہیرٹیز نگم کے 100 وارڈز کے لے ووٹنگ ہو رہی ہے، یہ ووٹنگ صبح ساڑے سات بجے شروع ہوئی تھی اور شام کو ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی، ایسے میں جو پولیس انتظامات ہیں وہ کافی زیادہ سخت نظر آرہے ہیں۔
جے پور پولیس افسر ڈاکٹر سندھیا نے بتایا کے صبح ساڑھے سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو چکی ہے، انتخابات کے مدنظر زیادہ پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہیں، افسر کے مطابق سیول ڈریس میں بھی پولیس تعینات کی گئی ہے اور افسران کو مونٹریننگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کورونا وباء کے سوال پر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی ماسک لگا کر یہاں پر نہیں پہنچ رہے ہیں ان لوگوں کو بوتھ کے باہر ہی ماسک بھی تقسیم کیے جا رہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کے جے پور، جودھپور اور کوٹہ میں آج پہلے مرحلے میں مکمل ہو رہے ہیں انتخاب میں 16 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے 951 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ پی ٹی آئو میں بند کریں گے، ایسے میں انتخابات کے نتائج 3 نومبر کو جاری ہونگے، آج راجستان کی جے پور ریرٹیز کے 100، جودھ پور کے 80 اور کوئہ کے 70 واڈو سمیت کل 250 والوں کے لئے آج ووٹنگ ہو رہی ہے، ایسے میں جے پور میں 430، جودھ پور میں 296 اور کوٹہ میں 225 امیدوار سمیت کل 951 امیدواروں کا مستقبل کا فیصلہ آج یہ تمام ووٹرس کرنے جا رہے ہیں۔