ETV Bharat / state

Khatu Shyam Temple Stampede: راجستھان کے کھٹوشیام جی میلے میں بھگدڑ، 3 خواتین کی موت، متعدد زخمی

راجستھان کے سیکر ضلع میں واقع کھٹوشیام جی کے ماہانہ میلے میں پیر کی صبح بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقعہ میں 3 خواتین عقیدت مندوں کی موقعے پر ہی موت ہوگئی، جب کہ کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ Khatu Shyam Temple Stampede

راجستھان کے کھٹوشیام جی میلے میں بھگدڑ
راجستھان کے کھٹوشیام جی میلے میں بھگدڑ
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 9:01 AM IST

Updated : Aug 8, 2022, 9:34 AM IST

راجستھان کے سیکر ضلع میں واقع مشہور کھٹو شیام مندر میں صبح کے وقت دروازے کھلنے سے پہلے ہی بھگدڑ مچ گئی Khatu Shyam Temple Stampede۔ اس بھگدڑ میں 3 خواتین عقیدت مندوں کی جان چلی گئی، جب کہ کئی لوگ زخمی ہوئے۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور مندر کمیٹی کے محافظوں نے انتظامات سنبھالے اور تمام زخمیوں کو ہسپتال ریفر کیا۔ فی الحال کھٹوشیام جی تھانے نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ صبح 5 بجے جیسے ہی مندر کا دروازہ کھولا گیا تو بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران کئی خواتین اور مرد عقیدت مند نیچے گر گئے اور انہیں اٹھنے کا موقع نہیں ملا۔ ہجوم کو عجلت میں قابو کیا گیا اور حفاظتی انتظامات میں مصروف عملے نے مورچہ سنبھالا اور زخمیوں کو اسپتال ریفر کیا جہاں تین خواتین دم توڑ گئیں۔ ساتھ ہی اس واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کا علاج جاری ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوعہ اور اسپتال پہنچ گئیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی خواتین میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ہے۔ فی الحال اس معاملے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

Last Updated : Aug 8, 2022, 9:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.