ریاست رجستھان کے سیکر ضلع کے رینگس میں ایک ایسا سرکاری اسکول ہے، جہاں ایک برس میں صرف تین دین چھٹی ہوتی ہے۔
یہ چھٹی عموماً دیوالی اور ہولی پر ہوتی ہے۔برس میں صرف تین دن چھٹی کا رواج اسکول کے استاذ مہیندر سنگھ نٹھالا کے آنے کے بعد ہوا ہے۔
جب مہیندر سنگھ نٹھالا اس اسکول میں بحثیت استاذ تقرر ہوکر آئے تو طلبا کی تعداد محض 54 تھی، جو ایک برس کے اندر 121 ہوگئی ہے۔
یہ ایک سرکاری اسکول ہے،تاہم اس کی تعلیم و تریبت پرائویٹ اسکولز کے طریقے پر دی جاتی ہے، اس لیے یہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچے بہت دلچسپی سے پڑھتے ہیں۔
یہاں اسمارٹ کلاس بھی لی جاتی ہے، یعنی طلبہ کو پروجیکٹر پر بھی پڑھایا جاتا ہے۔
اس وجہ سے یہ اسکول نہ صرف اپنے علاقے میں بلکہ ریاست میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اس اسکول کے بارے میں پیش ہے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی رپورٹ۔