راشٹریہ رائفل کے میجر دیپک کویا کا کہنا ہے کہ 'وہ جموں و کشمیر کے چند بچوں کے ساتھ راجستھان میں سیر و تفریح کی غرض سے آئے تھے، اس موقع پر راجستھان میں واقع اجمیر درگاہ پر پہنچ کر طلبا نے کشمیر کی امن و سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔'
انہوں نے کہا کہ: 20 بچوں پر مشتمل ایک گروپ وادی کشمیر سے ریاست راجستھان کے مختلف شہروں کی سیر و تفریح کے لیے آیا ہے اور 2 اساتذہ بھی ان بچوں کے ساتھ ہیں۔ میجر دیپک کویا نے کہا کہ ان بچوں کا تعلق شمالی ضلع کپواڑہ کے مچھل سے ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست کو صدارتی حکمنامے کے تحت دفعہ 370 کو ختم کر کے ریاست کو دو یونین ٹیٹر ٹری یعنی جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا۔ اس فیصلے سے چند گھنٹے قبل ہی انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں انٹر نیٹ، برائڈ برینڈ، کیبل ٹیلی ویژن اور تمام مواصلاتی رابطے بند کر دیے تھے۔
خطے جموں میں 2جی انٹرنیٹ، موبائل فون اور باقی مواصلاتی رابطے بحال کیے گئے، کشمیر میں انتظامیہ نے سبھی 10 اضلاع کے ضلعی مجسٹریٹ دفاتر میں ہیلپ لائن نمبر قائم کیےگئے ہیں، تاکہ کشمیری والدین ملک مختلف شہروں مقیم اپنے رشتہ داروں سے بات کر سکیں۔