ETV Bharat / state

Ajmer Sharif اجمیر درگاہ میں خطرناک طوفان کے پیش نظر عوامی سلامتی کےلئے دعا کی گئی - ملک میں مختلف ریاستوں کی سمندری علاقے

اجمیر شریف کی درگاہ میں سمندری طوفان بپر جوائے سے ساحل سے متصل ریاستوں کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ساحلی اضلاع میں رہنے والوں کے ساتھ ساتھ ملک کی دوسری ریاستوں کے شہریوں کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئی۔

اجمیر شریف کی درگاہ پر خطرناک طوفان سے ملک کی سلامی کے لئے دعائیں

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 7:08 PM IST

اجمیر شریف کی درگاہ پر خطرناک طوفان سے ملک کی سلامی کے لئے دعائیں

اجمیر: ملک کی مختلف ریاستوں کو طوفان بپرجوئے سے شدید نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہے ہے ایسے میں طوفان سے ہم وطنوں کو محفوظ رکھنے کےلئے اجمیر شریف کی درگاہ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں یہ خصوصی دعا کا اہتمام درگاہ کے خادم اور زائرین نے مل کر کیا۔ مودی حکومت بپرجوئے طوفان میں شدت کے بعد عوام کے تحفظ کےلئے فکرمند ہے۔ ایسے میں ریاستی حکومتوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ طوفان کے 15 جون کو 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گجرات سے گوا کی طرف بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

گجرات میں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ دریں اثنا اجمیر کی درگاہ پر اس طوفانی آفت سے اہل وطن کی حفاظت کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں، یہ خصوصی دعا عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر خادمو اور زائرین نے ادا کی۔ بتادیں کہ بحیرہ عرب سے اٹھنے والا طوفان گجرات، ممبئی، گوا میں بڑی تباہی مچا سکتا ہے۔ سمندری طوفان سے محفوظ رہنے کے لیے خواجہ صاحب کے دربار میں دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Raza Academy on Ajmer 92 Film اجمیر 92 فلم کے ذریعے نفرت پھیلانے کی سازش: رضا اکیڈمی

خواجہ کے دربار میں دعا کرنے کے بعد عقیدت مندوں کو امید ہے کہ انشاءاللہ آئندہ پندرہ جون کو آنے والے طوفان سے انسانی نقصان سے ہر کوئی محفوظ رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.