ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے بعد ریاست میں نوابوں کی نگری کے نام سے مشہور ٹونک میں آج شہریت ترمیمی قانون اور ان آر سی کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے-
یہاں پر ہزاروں کی تعداد میں مسلم عوام سڑکوں پر اتری ہے- یہاں بہت خاموش جلوس نکالا جارہا ہے اور یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ خاموشی کے ساتھ بھی ہر ایک بات منوائیں جاسکتی ہے-
یہاں پر تمام لوگ اپنے ہاتھوں میں نعرے لکھے ہوئے تختیاں لے کر پہنچے لیکن کسی طرح سے نعرے بازی نہیں کی گئی اور تمام لوگ خاموشی کے ساتھ ذکرالہی کرتے ہوئے نظر آئے-
وہیں ایک بڑی بات جو نظر آئی وہ یہ تھی یہاں پر تمام لوگ اپنے ہاتھوں پر کالی پٹی باندھ کر شامل ہوئے- الگ الگ تنظیم کے ذمہ داروں کی جانب سے یہاں پر عمدہ انتظامات بھی کیے گئے اور جلوس کو کنٹرول کیا گیا.. وہی کسی طرح سے ماحول خراب نہیں ہو اس کے لئے پولیس انتظامات بھی کافی زیادہ سخت مضر ہے-
یہاں پر جلوس میں پولیس کے جوان, ار اے سی کے جوان, ایس ٹی ایف فورس سمیت کثیر تعداد میں سیویل ڈریس پولیس کے نمائندوں کی ڈیوٹی لگائی گئی... واضح رہے کہ یہ جلوس نواب صاحب کی نال سے روانہ ہوا اور عیدگاہ علاقے میں ختم ہوگا۔
جلوس میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ جو نیا قانون ہے اس قانون کو ہمیں کسی بھی صورت حال میں منظور نہیں ہے ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ اس قانون کو جلد سے جلد واپس لیا جائے.. لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قانون کی مسلم طبقہ ہی نہیں بلکہ تمام برادری کے لوگ مذمت کرتے ہیں یہ نیا قانون آئین کے خلاف ہے۔