ETV Bharat / state

Invest Rajasthan 2022: راجستھان حکومت اور سرمایہ کاروں کے درمیان تقریباً 70 ہزار کروڑ روپے کے مفاہمت نامے پر دستخط - سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے حکومت کی پہل

ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت اور سرمایہ کاروں کے درمیان آج نئی دہلی میں 'انویسٹرس میٹ اینڈ ایم او یو سائننگ سیرمنی ' میں 69,789.93 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط ہوئے۔ اس سے ریاست میں کل ملاکر 11846 راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان میں آوڈا پاور کی طرف سے گرین ہائیڈروجن اور امونیا پروجیکٹ پر تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے، پاور ایس جی پی ٹی ای کے ذریعے قابل تجدید توانائی اور سولر انرجی سیکٹر میں 25 ہزار کروڑ روپے، آساہی انڈیا گلاس لمیٹڈ کے ذریعے 1400 کروڑ روپے، سینٹ گوبین کے ذریعہ ایک ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے فلوٹ گلاس مینوفیکچرنگ یونٹ کے قیام کی تجویز شامل ہیں۔ Rajasthan attracts investment commitments worth nearly Rs 70k cr

اشوک گہلوت
اشوک گہلوت
author img

By

Published : Aug 25, 2022, 8:53 AM IST

راجستھان کی ریاستی حکومت اور سرمایہ کاروں کے درمیان نئی دہلی میں تقریباً 70 ہزار کروڑ روپے کے مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت اور سرمایہ کاروں کے درمیان آج نئی دہلی میں 'انویسٹرس میٹ اینڈ ایم او یو سائننگ سیرمنی ' میں 69,789.93 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط ہوئے۔ اس سے ریاست میں کل ملاکر 11846 راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان میں آوڈا پاور کی طرف سے گرین ہائیڈروجن اور امونیا پروجیکٹ پر تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے، پاور ایس جی پی ٹی ای کے ذریعے قابل تجدید توانائی اور سولر انرجی سیکٹر میں 25 ہزار کروڑ روپے، آساہی انڈیا گلاس لمیٹڈ کے ذریعے 1400 کروڑ روپے، سینٹ گوبین کے ذریعہ ایک ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے فلوٹ گلاس مینوفیکچرنگ یونٹ کے قیام کی تجویز شامل ہیں۔

Rajasthan attracts investment commitments worth nearly Rs 70k cr

اس کے ساتھ ہی، ورون بیوریجز لمیٹڈ کی طرف سے 636 کروڑ روپے کی کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس، فروٹ جوس اور پیکیجنگ پروڈکٹس کا ایک مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کی جائے گی ۔ وپرو جے پور میں ہائیڈرولک سلنڈر پروجیکٹ میں 200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

مزید پڑھیں:راجستھان: بجلی کی اوسط خریداری کی شرح میں 22 پیسے کی کمی

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے تقریب سے خطاب کیا۔ ریاستی وزیر صنعت شنکٹلا راوت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں چیف سکریٹری اوشا شرما، ایڈیشنل چیف سکریٹری صنعت و تجارت وینو گپتا، چیف رہائشی کمشنر شبھرا سنگھ، پرنسپل سکریٹری توانائی بھاسکر اے۔ ساونت، آر آئی آئی سی او کے چیئرمین مسٹر کلدیپ رنکا، آر آئی آئی سی او کے ایم ڈی مسٹر شیو پرساد ایم نکاتے، کمشنر بیورو آف انویسٹمنٹ پروموشن (بی آئی پی) اوم پرکاش کسیرا، راجستھان فاؤنڈیشن کے کمشنر دھیرج سریواستو، سی آئی آئی راجستھان کے چیئرمین گورو رنگٹا، جے کے سیمنٹ لمیٹڈ کے سی ای او مادھو سنگھانیہ، ہندوستان زنک لمیٹڈ کے سی ای او ارون مشرا اور جے سی بی لمیٹڈ کے سی ای او دیپک شیٹی سمیت پورے ملک کے سرمایہ کار موجود تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.