جے پور: راجستھان میں ان دنوں پٹرول اور ڈیزل کی کمی ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر افواہوں کا دور بھی شروع ہو چکا ہے، افواہ کے تحت سوشل میڈیا پر یہ لکھا جا رہا ہے کہ اب پانچ روز تک پٹرول پمپ ہڑتال پر رہیں گے، یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کثیر تعداد میں لوگوں کا ہجوم پٹرول و ڈیزل دلوانے کے لیے پٹرول پمپ پر نظر آیا، یہاں پر دیر شب کو حالات بے قابو ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس کے جوان موقع پر پہنچے اور حالات کو سنبھالا۔ Shortage of Petrol and Diesel in Rajasthan
وہیں پولیس کے جوان پولیس کی گاڑیوں سے یہ اعلان بھی کرتے ہوئے نظر آئے کہ آپ لوگ یہاں سے روانہ ہو جائیں کسی طرح سے کوئی پٹرول پمپ بند نہیں رہیں گے نہ ہی کسی طرح سے کوئی ہڑتال رہیں گی، لیکن جو لوگ یہاں پر پٹرول ڈلوانے کے لیے پہنچے تھے وہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھے۔ آخر پولیس کو ہی پٹرول پمپ بند کروانا پڑا، پٹرول پمپ کروانے کے بعد بھی پولیس کو جو لوگ یہاں پر پٹرول و ڈیزل دلوانے کے لیے پہنچے تھے ان تمام لوگوں کو گھروں پر روانہ کرنے کے لیے کافی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔
- یہ بھی پڑھیں:
- پٹرول پمپ آپریٹرز مالی مدد کے خواہاں
Rahul on petrol price: پٹرول پمپ پر 'مہنگائی میں وکاس' نظر آئے گا: راہل
دوسری جانب جو لوگ یہاں پر پٹرول اور ڈیزل دلوانے کے لیے پہنچے تھے ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم شام کو سات بجے یہاں پہنچے تھے لیکن رات کو دس بجے تک ہم لوگوں کا نمبر ہی نہیں آیا، بہرحال جس طرح کا نظارہ دیر شب کو دارالحکومت جے پور کے پٹرول پمپ پر نظر آیا اس کے مدنظر یہی کہا جاسکتا ہے کہ اگر جلد سے جلد پٹرول و ڈیزل کی سپلائی نہیں کی گئی تو حالات کافی سیگین ہو سکتے ہیں۔