ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آئی سی یو کے اے سی کمرے میں اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی اور آئی سی یو میں اٹھنے والے دھوئیں کی وجہ سے ایک ڈیڑھ برس کی بچی کی موت ہوگئی ہے، حالانکہ ہسپتال کے ڈاکٹرز بچی کی موت کی وجہ حرکت قلب کا بند ہونا بتایا ہے۔
دوسری جانب آئی سی یو میں موجود 22 بچوں کو فوراً نرسنگ سٹاف نے دوسرے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ جے کے ہسپتال میں یہ سانحہ صبح تین بجے کے آس پاس آئی سی یو کے اے سی کمرے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔
دوسری جانب موقع واردات پر پہنچے فائر بریگیڈیئر کے عملے نے چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔
فائر بریگیڈیئر عملے کے مطابق وہاں پر موجود فائر فائٹنگ سسٹم کام نہیں کررہا تھا، جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے ان الزامات کی نفی کی ہے۔
ہسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر منیش کا کہنا ہے کہ جس بچی کی موت ہوئی ہے وہ گذشتہ آٹھ روز سے وینٹیلیٹر تھی، اس کی حالت بے حد نازک ہونے کے باعث حرکت قلب کے بند ہوجانے سے موت ہوگئی۔