ETV Bharat / state

Three Brothers Killed in Bharatpur بھرت پور میں معمولی تنازع پر فائرنگ، تین بھائیوں کی موت - راجستھان کے جرائم

بھرت پور میں معمولی تنازع پر اندھا دھند گولیاں چلائی گئیں۔ آدھی رات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد گاؤں میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ زخمیوں کو جے پور ریفر کیا گیا ہے۔ Three Brothers Killed In Bharatpur

بھرت پور میں معمولی تنازع پر فائرنگ، تین بھائیوں کی موت

author img

By

Published : Nov 27, 2022, 9:53 AM IST

بھرت پور: ریاست راجستھان کے ضلع بھرت پور کے کمہیر تھانہ علاقہ کے سکرورا گاؤں میں دو فریقین کے درمیان معمولی بات پر تنازع اتنا بڑھ گیا کہ ایک نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر آدھی رات کو فائرنگ کر کے تین بھائیوں کو ہلاک کردیا۔ اس فائرنگ میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے فوراً بعد گاؤں میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ زخمیوں کو جے پور ریفر کیا گیا ہے۔

بھرت پور میں معمولی تنازع پر فائرنگ، تین بھائیوں کی موت

اطلاعات کے مطابق سکرورا گاؤں میں رہنے والے گجیندر کے بیٹے ٹین پال کا 24 نومبر کو اپنے پڑوسی لکھن سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ دونوں کے درمیان جھگڑے کے بعد گاؤں کے پانچ سرپنچوں نے استعفیٰ دے دیا۔ لیکن ہفتہ کو رات کے قریب ایک بجے لکھن اپنے ساتھیوں کے ساتھ گجیندر کے گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ Three Brothers Killed In Bharatpur

اس فائرنگ میں گجیندر، سمندر، ایشور، ٹین پال اور ٹین پال کی ماں کو گولی لگی۔ جس میں گجیندر، سمندر، ایشور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ گجیندر کی بیوی مایا، بیٹا ٹین پال اور ٹین پال کی بیوی روینہ شدید زخمی ہیں۔ایڈیشنل ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ انل مینا نے بتایا کہ اس واقعے میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ 3 زخمی ہیں۔ واقعے کے بعد گاؤں میں پولیس اور آر اے سی فورس تعینات کردی گئی ہے جبکہ ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ Three Brothers Killed In Bharatpur

گجیندر فریق کی ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ رات تقریباً ایک بجے گھر کے سبھی افراد سو رہے تھے۔ اچانک فائرنگ کی آواز آئی سب باہر نکل آئے۔ میں نے آ کر دیکھا تو لکھن فریق کے لوگ اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے۔ حملہ آوروں کو روکا لیکن وہ نہیں مانیں۔ اس دوران گھر کی خواتین بچوں کے ساتھ کمرے میں بند ہوگئیں۔ دوسری جانب حملہ آوروں نے ایک بھائی کو گھیر کر راستے میں گولی مار دی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ حملہ آور فریق کی خواتین اور بچے بھی یہ سارا واقعہ دیکھ رہے تھے لیکن کوئی انہیں نہیں روکا اور نہ ہی کسی نے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں : Bhilwara killing بھیلواڑہ میں دو مسلم نوجوانوں پر فائرنگ، ایک کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.