ETV Bharat / state

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اوم برلا کے گھر پہنچے

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان لوک سبھا اسپیکراوم برلا کے والد کی 30 ستمبر کو ہوئی موت پر اظہار تعزیت کے لیے راجستھان کے شہر کوٹہ پہنچے، جہاں انہوں نے آنجہانی شری کرشنا برلا کی تصویر پر گل پوشی کی اور غم کا اظہار کیا۔

shivraj singh Chauhan in kota
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اوم برلا کے گھر پہنچے
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 7:33 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان آج دوپہر 2 بجے خصوصی طیارے سےکوٹہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے اوم برلا کے والد آنجہانی شری کرشنا برلا کی تصویر پر گل پوشی کی اور غم کا اظہار کیا۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اوم برلا کے گھر پہنچے

اس دوران بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگییا بھی شیو راج سنگھ کے ساتھ موجود تھے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی آمد پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد برلا کی رہائش گاہ پر پہنچی جہاں سے اظہار تعزیت کے بعد شیو راج سنگھ مدھیہ پردیش کے لئے روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں:

اوم برلا کے والد کی آخری رسومات ادا کی گئی

واضح رہے کہ' کرشنا برلا کی آکری رسومات کشور پورہ مکتی دھام میں ادا کی گئیں۔ انہیں ان کے بیٹے راجیش برلا اور اوم برلا نے اگنی دی تھی۔ ان کی آخری رسومات کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بہت سے رہنماؤں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی تھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.