ETV Bharat / state

جے پور: ایک ماں کو انصاف کا انتظار

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 7:48 PM IST

شاہ رخ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں تو بس اتنا چاہتی ہوں کہ میرے بیٹے کا جنہوں نے قتل کیا ہے، ان لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے اور مجھے انصاف دیا جائے۔

جے پور: ایک ماں کو انصاف کا انتظار
جے پور: ایک ماں کو انصاف کا انتظار

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ٹرانسپورٹ نگر علاقے کے رہنے والے شاہ رخ کی موت 15ستمبر 2021 کو ہو گئی تھی، جس کے بعد اس کے اہل خانہ کی جانب سے اس کو سپرد خاک بھی کردیا گیا تھا۔

جے پور: ایک ماں کو انصاف کا انتظار

سپرد خاک کے بعد متوفی کے موبائل میں کچھ ایسے ویڈیوز ملے ہیں، جس پر شاہ رخ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں علاقے کے کچھ لوگوں کا چہرہ سامنے آرہا ہے اور ان تمام ویڈیوز میں شاہ رخ یہ بتا رہا ہے کہ کس طرح سے اس کے ساتھ جرم ہوا ہے۔

شاہ رخ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اس رات شاہ رخ نے ہمارے ساتھ کھانا کھایا تھا اور جب وہ رات میں سویا تو صبح اٹھا ہی نہی، جب ہم نے ڈاکٹر کو گھر پر بلایا تو ڈاکٹر نے بتایا کی شاہ رخ کا انتقال ہو چکا ہے، جس کے بعد ہم لوگوں نے اس کو سپرد خاک کردیا، لیکن شاہ رخ کے موبائل سے کچھ ثبوت ملے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں نے پولیس کے دروازے کھٹکھٹائے لیکن پولیس نے اس طرف توجہ ہی نہیں دیا۔ ہم لوگوں نے چند روز تک جے پور کے ٹرانسپورٹ نگر تھانے کا چکر لگایا۔

متوفی کی والدہ کا کہنا ہے کہ بہت مشکل کے بعد میری ایف آئی آر درج کی گئی، انہوں نے کہا کہ میں تو بس اتنا چاہتی ہوں کہ میرے بیٹے کا جنہوں نے قتل کیا ہے، ان لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے اور مجھے انصاف دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندھی میدان میں دھماکہ کے چار قصورواروں کو پھانسی، دو کو عمر قید

وہیں اس پورے معاملے پر پولیس افسران کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے، جلد ہی پورے معاملے کا خلاصہ کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.