اجمیر:ملک کی دوسری ریاستوں کی راجستھان میں بھی یوم آزادی کے سلسلے میں جشن آزادی سے متعلق تقریبات کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی مشہور صوفی حضرت خواجہ معین چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں یوں تو ہر روز صوفیانہ قوالی اور منقبت کے نظرانے درگاہ کے شاہی قوال پیش کرتے ہیں۔
رواں پر یوم آزادی کے جشن کی خوشی میں درگاہ کی شاہی قوال پارٹی نے حب الوطنی صوفیانہ قوالی پیش کر سامعین کو محظوظ کیا۔ درگاہ کے شاہی قوال افتخار حسین کے مطابق حب الوطنی کی بیداری اور یوم ازادی کی خوشی کے بطور صوفیانہ نغمہ "میرے بھارت جیسا کوئی دیش نہیں" پیش کیا ۔
قوال نے قوامی یہ دیش ہے صوفی سنتوں کا ولیوں کا فیض بھی جاری ہے- دنیا بھر کے جھنڈوں پر میرا ایک ترنگا بھاری ہے،"سب ہندو مسلماں مل مل کر اپس میں گلے یو لگ کر کہتے ہیں- اس دیش کی کیا تعریف کروں جس دیش میں خواجہ رہتے ہیں۔اس قوالی کی وجہ سے سامعین حضرات میں زبردست جوش و جذبہ دیکھا گیا۔
حب الوطنی قوالیوں کا لفط اٹھاتے ہوئے سامعین محظوظ ہو اٹھے اور حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے نعرے بلند ہو گئے, اسی درمیان درگاہ کے شاہی قوال پارٹی نے خواجہ غریب نواز کے استانہ کے باہر ترنگا ہاتھوں میں لے کر حب الوطنی کا جذبہ پیش کیا۔