کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما سلمان خورشید اتوار کے روز ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے دورے پر رہے۔
دراصل سلمان خورشید سابق صحت وزیر دررومیاں کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر مسلم رکن اسمبلی اور کانگریس پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔
اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ میں جے پور میں محض اسی پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان میں ہونے والے انتخابات سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مجھے تو آسام، مغربی بنگال سمیت دیگر ریاستوں کی ذمہ داری دی گئی ہے جس کو میں مکمل طور پر پورا کر رہا ہوں۔'
انہوں نے کہا کہ جب بھی اس طرح کے پروگرام میں شرکت کرتا ہوں تو سبھی لوگوں سے ملاقات ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے استعفیٰ کا مطالبہ
وہیں اس خاص پروگرام میں سابق وزیر صحت دررومیاں، سابق وزیر نسیم اختر انصاف سمیت دیگر کانگریسی رہنماؤں نے شرکت کی۔