راجستھان کے اجمیر شہر میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں کورونا کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ ایسے میں سماجی اور سیاسی رہنماؤں نے بھی اپنی اپنی کوششوں سے اپنے علاقوں میں خدمات کو انجام دیتے ہوئے سیناٹائز کروا رہے ہیں۔
اجمیر درگاہ علاقے سے میونسپل کارپوریشن کے کونسلر نے گلی محلے کو سیناٹائز کروایا، تاکہ لوگوں کو کورونا کے خطرے سے بچایا جا سکے۔
اس کے علاوہ وارڈ 12 کے لوگوں سے حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔
ضروری کام ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں، ماسک اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
راجستھان: 2700 آکسیجن کنسنٹریٹرز کا ورک آرڈر جاری
غور طلب ہے کہ اجمیر شہر میں بھی کورونا کا زبردست خوف ہے۔ یہا ہر روز 700 کے قریب کورونا متاثرین پائے جا رہے ہیں، جبکہ درجن بھر سے زیادہ اموات ہو رہی ہے۔ ایسے میں ماسک، سماجی دوری اور احتیاط بے حد لازمی ہو گیا ہے۔