ETV Bharat / state

راجستھان کی صائمہ سید ملک کی پہلی ون اسٹار رائڈر - اسٹار رائڈر

صائمہ سید ملک کی ایسی واحد شخصیت ہیں جنہوں نے 80 کلومیٹر کی اینڈوریسن ریس میں میڈل حاصل کرنے کے ساتھ ون اسٹار رائڈر بننے کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔

Saima Syed From Rajasthan, became the country's first one-star rider
راجستھان کی صائمہ سید ملک کی پہلی ون اسٹار رائڈر
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 7:19 AM IST

Updated : Mar 9, 2021, 8:49 AM IST

آٹھ مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ہم آپ کو ایک ایسی شخصیت سے روبرو کراتے ہیں جس نے ہورس رائیڈنگ (گھوڑ سواری) کے میدان میں مردوں کو پیچھے چھوڑ کر ایک بڑا خطاب اپنے نام کیا ہے۔

راجستھان کی صائمہ سید ملک کی پہلی ون اسٹار رائڈر

راجستھان کے ضلع ناگور سے تعلق رکھنے والی صائمہ سید، ایک ایسا نام ہے کہ جب بھی ہورس رائیڈنگ کی بات آتی ہے تو سب کی زبان پر یہ نام نظر آتا ہے۔

صائمہ سید ملک کی ایسی واحد شخصیت ہیں جنہوں نے 80 کلومیٹر کی اینڈوریسن ریس میں میڈل حاصل کرنے کے ساتھ کوالیفائی کر کے ون اسٹار رائڈر بننے کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔ یہ خطاب اپنے نام کرنے کے بعد صائمہ سید ملک کی پہلی خاتون گھوڑ سوار بن گئی ہیں جنہوں نے ون اسٹار کا خطاب حاصل کیا ہے۔

Saima Syed From Rajasthan, became the country's first one-star rider
راجستھان کی صائمہ سید ملک کی پہلی ون اسٹار رائڈر

دراصل 18 فروری کو ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں آل انڈیا اوپن اینڈوریسن مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا، اس مقابلے میں صائمہ سید نے مارواڑی گھوڑی اراولی کے ساتھ اس میں حصہ لیا اور ملک کے بہترین رائڈر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے "کانسہ میڈل" حاصل کر کے راجستھان کا نام پورے ہندوستان میں روشن کیا۔

اس مقابلے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مقابلہ خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ نہیں ہوتا بلکہ ایک ہی ہوتا ہے ایسے میں جس طرح سے صائمہ سید نے یہ بڑا مقام حاصل کیا، اس کے بعد سے ہی راجستھان میں ہر سمت صائمہ سید کی تعریف ہو رہی ہے۔

اس سے قبل صائمہ سید نے 40 کلو میٹر، 60 کلومیٹر اور 80 کلومیٹر کے مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے میڈل حاصل کیا تھا۔ وہیں اسٹار رائڈر بننے کے لیے 40 اور 60 کلو میٹر کی ایک ایک اور 80 کلومیٹر کے دو مقابلوں میں کوالیفائی کرنا ہوتا ہے۔

Last Updated : Mar 9, 2021, 8:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.