ETV Bharat / state

Usha Sharma on Rural Olympics دیہی اولمپکس دیہی صلاحیتوں کے لیے ترقی کا ایک موقع - راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیل

راجستھان کی چیف سکریٹری اوشا شرما نے ریاست میں جاری راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کو دیہی صلاحیتوں کو آگے بڑھنے کا ایک موقع قرار دیا۔ Usha Sharma on Rural Olympics

دیہی اولمپکس دیہی صلاحیتوں کے لیے ترقی کا ایک موقع

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 10:23 AM IST

راجسمند: راجستھان کی چیف سکریٹری اوشا شرما نے ریاست میں جاری راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کو دیہی صلاحیتوں کو آگے بڑھنے کا ایک موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کئی صلاحیتوں کو ابھرنے کا موقع ملے گا۔ اوشا شرما اتوار کو راجسمند ضلع کے کووریا کے قریب فیاوڈی گرام پنچایت کے گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول میں دیہی اولمپک کھیلوں کے بلاک سطح کے بالیوال پریکٹس میچ کا دیکھنے کے بعد حاضرین سے خطاب کر رہی تھیں۔ Rajiv Gandhi Rural Olympics in Rajasthan

انہوں نے کہا کہ ان گیمز سے دیہی ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس تقریب کے پیچھے یہ مقصد ہے کہ دیہی صلاحیتوں کو ایسا پلیٹ فارم ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے آگے بڑھ سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات کی اور میچ کا مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: CM Ashok Gehlot On Rural Sports ریاستی حکومت دیہی کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرکے نئے کلچر کو جنم دے رہی ہے

انہوں نے ضلع میں کئی مقامات کا معائنہ کیا اور جائزہ لیا۔ چیف سکریٹری نے کنوریا گاؤں میں جدید کھیتی میں مرچ کی پیداوار کا مشاہدہ کیا اور ضلع کلکٹر کی اختراع کی تعریف کرتے ہوئے کسانوں سے بات چیت کی اور ان سے معاشی فوائد کے بارے میں دریافت کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے آمدنی میں اضافے اور اس سے کاشتکاری کے طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ چیف سکریٹری نے شاہراہ پر واقع گورنمنٹ ٹرائبل گرلز ہاسٹل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ناتھ دوارہ میں اندرا رسوئی کا دورہ کیا اور کھانے کے معیار اور مختلف انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور ضروری ہدایات دیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.