ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے برہپمپوری بس اسٹینڈ پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ( آر ایس ایس) کی جانب سے ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کیمپ صبح دس بجے شروع ہوا تھا اور دوپہر کو دو بجے تک جاری رہا، اس کیمپ میں 31 لوگوں نے اپنا خون عطیہ کیا۔ اس کیمپ کو منعقد کرنے میں سوائی مان سنگھ ہسپتال نے بھی اپنا تعاون دیا، وہیں اس خون عطیہ کیمپ میں خون دینے والے لوگوں کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
آر ایس ایس کے ذمہ دار نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اس وبائی مرض کورونا کے دور میں لوگ خون عطیہ کرنے سے گھبرا رہے ہیں، اس لیے اس کیمپ کو منعقد کرنے کا مقصد یہ تھا کہ لوگ آج یہاں پر آئیں اور اپنا خون عطیہ کریں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کی جانب سے 31 لوگوں کا ہدف طئے کیا گیا تھا اور ہم لوگ اس ہدف کو پورا کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہم دل لگا کر کورونا وبا کے درمیان عوام کے لیے کام کریں گے۔